مریم نواز عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں:رانا ممتاز محمود

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار این اے 115 رانا ممتاز محمود مون خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہیں صوبہ میں موثر تبدیلیاں جارہی ہیں محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جارہا ہے اور عوا م کو مثالی ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر سطح پر بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں پنجاب ملک کا واحد صوبہ ہے جس میں بلا امتیاز عوامی خدمت یقینی بنائی جارہی ہے کے پی کے میں صوبہ کے وسائل احتجاجی تحریک کی آگ میں جھونکے جارہے ہیں عوام کا پیسہ ان کی فلاح و بہبود کی بجائے پارٹی سیاست کے فروغ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن