آئینی ترمیم کی منظوری سے ملک میں سیاسی آئینی استحکام کی راہ ہموار ہوگی:سیٹھ احسان الٰہی

Oct 26, 2024

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے سٹی صدر سیٹھ احسان الٰہی نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے ایک اہم کامیابی ہے۔ ترمیم کی منظوری کو یقینی بنانے میں سیاسی جماعتوں کے قابل ستائش کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ آئینی ترمیم کی منظوری سے ملک میں سیاسی اور آئینی استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے عدالتی نظام میں توازن قائم ہو جائے گا۔26ویں آئینی ترمیم پوری قوم کا اجتماعی خواب تھا۔

مزیدخبریں