کامونکی(نمائندہ خصوصی ) تیز رفتار گاڑی نے شہری کو کچل کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات 44سالہ عبدل جوڈیشل کمپلیکس کامونکی کے قریب روڈ کراس کررہا تھاکہ اسی اثناء میں تیز رفتار گاڑی نے اسے بری طرح کچل ڈالا اور موقع سے فرار ہوگئی۔ حادثہ کے نتیجہ میں عبدل خاں موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔