گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)لیگی رکن قومی اسمبلی شازیہ فرید نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھرنے بھاری فنڈز دے کر اہل گوجرانوالہ کے دل جیت لئے انہوں نے ایک ہی دورے میں پہلے سے جاری منصوبوں کی بحالی اور نئے میگا پراجیکٹس کے لئے پونے دوارب روپے کے فنڈز کا اعلان کر کے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی قیادت آنے سے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس ذاتیات اور پسند ناپسند کے دائرے میں گھومنے کی بجائے اب حقیقی معنوں میں حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے بھی قابل ہو گیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔