پارلیمنٹ سپریم ادارہ، صرف عوام کو جواب دہ ہے : ڈاکٹر عباس

Oct 26, 2024

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے جو صرف عوام کو جواب دہ ہے اسے أئین میں ترمیم اور قانون سازی کا مکمل اختیار حاصل ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ ڈویژن مینارٹی ونگ کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر عباس بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف 26 آئینی ترمیم پر مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ موجودہ اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف تھا لیکن حکومتی اتحاد نے قائد میاں نواز شریف اور صدر پاکستان آصف زرداری کی قیادت میں شب و روز محنت کے بعد یہ مشکل مرحلہ پایہ تکمیل کو پہنچایا انشاء اللہ ملک پاکستان وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی بہترین حکمت عملی اور کامیاب پالیسوں کی بدولت ترقی وخوشحالی کی منازل طے کرتے جلد ایشیئن ٹائیگر بنے گا۔

مزیدخبریں