نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)بیٹی کے گھر مہمان آئے شخص کو اینٹ مار کرزخمی کردیا،بتایاگیا ہے کہ کاہنہ کاچھہ لاہور کا رہائشی غلام شبیر نوشہرہ ورکاں میں اپنے بھانجے کا جنازہ پڑھنے آیا اور پھر اپنی بیٹی کے سسرالی گھر اولکھ بھائیکے چلاگیا غلام شبیر رات کو باتھ روم میں گیا تو اوپر سے گھرکے کسی فرد نے اسکے سر میں اینٹ دے ماری جس سے غلام شبیر زخمی ہوگیا مضروب کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے مضروب کی رپورٹ پر کارروائی کاآغاز کردیا۔