گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے گڈ گورننس انیشی ایٹیوز کے تحت ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اپنے دفتر کے احاطہ میں سائلین کے مسائل کی سماعت اور موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے سائلین کی فوری داد رسی کے احکامات دیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائلین کو بلا وجہ دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں۔ قانون کے مطابق فوری مسائل کو حل، شکایات کا ازالہ کیا جائے۔بزرگ سائلین کی شکایات پرانہوں نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں متعلقہ محکمے اور ایڈریس بارے اچھے طریقے سے گائیڈ کیا جائے۔