حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف 28اکتوبر بروز سوموار کو حافظ آباد آئیں گی ۔وہ یہاں مختلف منصوبہ جات کا افتتاح کرنے کے علاوہ کسانوں میں گرین کارڈ بھی تقسیم کریں گی۔مسلم لیگ ن کے سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کے دورہ حافظ آباد سے ضلع میں ترقی وخوشحالی کا ایک نیادورشروع ہوگا۔ اس موقع پرکارکنان انکا شایان شان استقبال کریں گے۔