شہریوں کی فلاح و بہوداورمسائل کا حل اولین ترجیح ہے: کمشنر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ شہریوں کی فلاح و بہود اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،علماء  کرام معاشرے میں خیر و بھلائی اور شہر میں صفائی ستھرائی کی اہمیت سے متعلق عوام میں شعور بیدار کریں۔ صفائی نصف ایمان ہے۔معاشرے میں نفرتوں کے خاتمے اور محبتوں کے فروغ کیلئے تمام طبقات کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا اکبر نقشبندی، سرفراز تارڑ اور نعمان صدیقی سے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور اے ڈی سی جی شبیر حسین بٹ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا ستھرا پنجاب ویژن ملکی تاریخ میں اہم باب بن کر سامنے آئے گا۔

ای پیپر دی نیشن