کسانوں کی خوشحالی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے: عاشق حسین کرمانی

Oct 26, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) صوبائی وزیر زراعت ، لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں شعبہ زراعت کی ترقی ، کسانوں ،زمینداروں کی خوشحالی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔کسان کارڈ اور گرین ٹریکٹر سکیم محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام ہیں ۔ پنجاب کے 10لاکھ کاشتکار ، زمینداروں کو کسان کارڈ دیے جارہے ہیں۔اس پروگرام کے تحت 15لاکھ کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کراوئیں، جن میں سے ساڑے 4لاکھ درخواستوں کی تصدیق ہو چکی ہے اور ساڑھے 3لاکھ زمینداروں کو کسان کارڈ جاری کر دیا گیا ہے ۔صرف چار روز کے دوران حکومت پنجاب کی جانب سے اس کسان کارڈ کے ذریعے ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت کے بیج ، کھاد ، اور زرعی ادویات کسانو ں کو دی گئی ۔

مزیدخبریں