سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دورہ شیخوپورہ عوام کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوا ہے جس میں وزیر اعلیٰ نے سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کرکے نیا سنگ میل عبور کیا ہے جس سے ضلع کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔ سیف سٹی پراجیکٹ کا صوبہ بھر میں آغاز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مستحسن اقدام ہے جسے جتنا سراہا جائے کم ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوںنے کہا دورہ شیخوپورہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے سکلز ورکرز خواتین میں سرٹیفکیٹس اور نوکریوں کے لیٹرز تقسیم کرکے معاشی سرگرمیوں میں خواتین کے کردار کو بڑھایا ہے۔ خواتین معاشرے کا نصف سے زائد حصہ ہیں۔ مریم نواز شریف کو خواتین کے مسائل کا ادراک ہے۔ مریم نواز شریف نے شیخوپورہ فاروق آباد روڈ کے توسیعی منصوبہ کا اعلان کرکے شہریوں کے دیرینہ مطالبہ کو عمل جامہ پہنایا۔ 

ای پیپر دی نیشن