لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 25-2024 کے صوبائی ورکنگ پارٹی کے انتالیسویں اجلاس میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 43 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پنجاب کے مختلف شہروں جن میں لاہور، ملتان، راولپنڈی ، فیصل آباد اور بہاولپور شامل ہیں کیلئے ماحول دوست بسوں کی خرید کیلئے تقریباً 43 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
لاہور سمیت کئی شہروں میں ماحول دوست بسوں کی فراہمی کیلئے 43 ارب روپے منظور
Oct 26, 2024