امریکہ کو فلسطین نہیں صرف عمران خان کی محبت کا درد ہے:اختراقبال ڈار 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ امریکہ کو فلسطین، کشمیر، لبنان میں ہونے والی بربریت اور ظلم نظر نہیں آتا‘ اسے صرف عمران خان کی محبت کا درد ہے۔ انہوں نے کہا 60امریکی ارکان کانگریس کا صدر جوبائیڈن کو عمران خان کی  رہائی کیلئے خط لکھنا یہ واضح کردیتا ہے کہ عمران خان ریاست مدینہ کا داعی ہے یا یہود ونصاریٰ کا نمائندہ ہے۔ اختر ڈار نے کہا  اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کا عمران خان کیلئے آواز اٹھانا‘ اسرائیل کا انسانی حقوق کی بنیاد پر عمران خان کی رہائی کی بات کرنا اور اسرائیل ٹائم کا یہ لکھنا کہ گولڈ سمتھ فیملی اور عمران خان وہ شخصیت ہے جو اسرائیل اور پاکستان کو قریب لاسکتے ہیں‘ پاکستانیوں کو سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ اسلام کے نام نہاد پیامبر اور ریاست مدینہ کا داعی درحقیقت غیرملکیوں کے پے رول پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن