اسلام آباد (این این آئی)ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل کے حوالے سے وزارت داخلہ کو ملنے والی سکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق خان نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی وکلا سے ملاقات پر پابندی سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے اڈیالہ جیل کے حوالے سے وزارت داخلہ کو موصول ہونیوالے سکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ وزارت داخلہ کا باخبر افسر سکیورٹی تھریٹس کے ریکارڈ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ریکارڈ پیش کریں جس کی بنیاد پرپنجاب حکومت نیجیل ملاقاتوں پرپابندی لگائی۔ دوسری جانب ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو پھر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور اٹارنی جنرل آفس کو عدالتی معاونت کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
عمران خان کی وکلا سے ملاقات نہ ہونے پر اڈیالہ جیل کی سکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب
Oct 26, 2024