امریکی قونصل جنرل کا دورہ، کرتارپور کوبین المذاہب ہم آہنگی کا شاہکار قرار دیدیا 

شکرگڑھ (نامہ نگار) امریکی قونصل جنرل نے وفد کے ہمراہ کرتار پور کا دورہ کیا۔ سی ای او کرتار ابوبکر آفتاب قریشی نے مونیکا جیکبسن اور مس کرسٹن ہاکنز کا استقبال کیا۔ امریکی سفارتکاروں نے سیمینار ہال میں کرتارپور منصوبے پر ڈاکومنٹری  دیکھی۔ امریکی سفیروں نے امرت جل کنوئیں اور دربار کمپلیکس کا دورہ کیا۔ لنگر ہال میں امریکی سفیروں کی تواضع پلاؤ اور مکس دال اور سبزی سے کی گئی۔ مہمانوں کو دربار انتظامیہ نے یادگاری شیلڈ اور سروپا پیش کئے۔ مس کرسٹن ہاکنز نے کرتارپور راہداری کو بین المذاہب ہم آہنگی کا شاہکار قرار دیا۔ امریکی سفارتکاروں نے بہترین انتظامات اور مہمان نوازی پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...