لاہور(نامہ نگار)31اکتوبر کے جشن پارلیمانی بالا دستی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں چودھری اسلم گل،حاجی عزیز الرحمن چن ودیگرشریک تھے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پیپلز پارٹی کے شہر بھر سے قافلے 31 اکتوبر کو 3 بجے چیئرنگ کراس پہنچیں گے۔ جشن سے پارٹی کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنما خطاب کرینگے اورجشن کے اختتام پر چیئرنگ کراس میں آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا جائیگا۔