لاہور (نیوز رپورٹر)فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے حماس اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ملک بھر کی طرح ضلع غربی لاہور میں بھی مساجد کے باہر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی اور اہل فلسطین سے یکجہتی کیلئے پلے کارڈز ڈسپلے کیا گیا۔ مختلف مقامات پر فنڈ ریزنگ کیلئے جھولی بھی پھیلائی گئی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی غربی لاہور سید علی ارتضیٰ حسنی نے کہا کہ امت مسلمہ اہل فلسطین کے ساتھ ہے۔ دنیا بھر کے زندہ ضمیر عوام فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں۔