لاہور(نیو ز رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا موسمیاتی تغیر روکنے کے لئے جنگلات اور زرعی اراضی کا تحفظ ضروری ہے۔ وزیراعلی مریم نواز چاہتی ہیں کہ زرعی اراضی کا بغیر پلاننگ کمرشل استعمال ریگولرائز کیا جائے۔ پی ایس پی اے سے معیاری رہائشی سہولیات کے وزیراعلیٰ کے ویژن پر عملدرآمد میں مدد ملے گی۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب سپاشل پلاننگ اتھارٹی بنانے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔
جنگلات ، زرعی اراضی کا تحفظ ضروری ہے: وزیر بلدیات ذیشان رفیق
Oct 26, 2024