تحریک لبیک کے یکجہتی فلسطین ،اسرائیلی کیخلاف احتجاجی مظاہرے 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما ڈاکٹرخلیل الحیہ کی سربراہ تحریک لبیک حافظ سعد حسین رضوی کو احتجاجی مظاہروں کیلئے لکھے گئے خط پر تحریک لبیک پاکستان کا ملک بھر کہ چھوٹے بڑے تمام شہروں میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ جبکہ لاہور شملہ پہاڑی پریس کلب کے باہر ضلعی امیر عثمان مظفر نقشبندی کی قیادت میں تحریک لبیک نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں قاری جمیل شرقپوری،شہزاد مٹھا،حاجی عامر نقشبندی،محمد یوسف رضوی،میاں محسن ایڈووکیٹ،حافظ عثمان کمبوہ،ملک حمزہ،میاں عمر جیندرا سمیت دیگر رہنماؤں اورسینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ مظاہرے میں حماس رہنما کی جانب سے امیر لبیک حافظ سعد حسین رضوی کو لکھا گیا خط بھی پڑھ کرسنایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن