ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے:عشرت شمیم

لاہور(نیوزرپورٹر) ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ بدقسمتی سے پاکستان اور افغانستان میں اب بھی اس کے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کے ساتھ ملکر روٹری انٹرنیشنل ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔ اس سلسلہ میں روٹری اور روٹریکٹ کلب آف لاہور مزنگ کے زیرِ اہتمام پولیو آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر سے معروف افراد اور روٹیرینز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جن میں زونل کوآرڈینیٹر عشرت شمیم ، سعید شمسی ، خالد سندھو، ڈاکٹر انس قریشی، ڈاکٹر شاہینہ آصف ، زینبِ فرید خان ، مولانا معین ، مفتی عمر حیدری ، ڈاکٹر زکی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا پاکستان میں پولیو کے کیسز میں اضافہ ہم سب کیلئے پریشانی کا باعث ہے، ہمیں اس سلسلہ میں لوگوں میں اس موذی مرض کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنی ہے۔

ای پیپر دی نیشن