لاہوریوں کو سموگ کیخلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا، حکومت کوتاہی نہیں برتے گی: مریم اورنگزیب

Oct 26, 2024

لاہور  (نوائے وقت رپورٹ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہوریوں کو سموگ کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا جبکہ پنجاب حکومت سموگ کنٹرول کرنے کیلئے کوتاہی نہیں برتے گی۔ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لاہور ڈویژن کا سموگ کا مسئلہ ہم سب کے سامنے ہے، مریم نواز نے تمام متعلقہ سیکٹرز کو میز پر بٹھایا، ٹائم لائن کے مطابق کام دیا گیا، بھٹے اور انڈسٹریل زون کے مطابق ٹائم لائن دی گئیں۔ انفورسمنٹ، انوائرمنٹل پروٹیکشن ادارے کے ذریعے تاریخی سلسلہ شروع کیا گیا، سموگ سے متعلق آگاہی مہم بھی چل رہی ہے، ہمیں اے کیو لیول کو بہتر کرنے میں آٹھ سے 9سال لگیں گے، پہلے بھٹوں کو صرف چالان کیا جاتا ہے، پہلی بار تقریباً 700بھٹو ں کو نوٹسز کے بعد گرایا گیا، بھٹوں سے کالا دھواں چھوڑنے پر زیرو ٹالرنس ہے، بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھی منتقل کرایا گیا۔ مریم نواز کی ہدایت پر تقریباً 15ہزار دورے کیے گئے، 700سے زائد انڈسٹری یونٹس کو سیل کیا گیا، کسی سفارش کو نہیں مانا گیا۔ پہلی بار سیف سٹی کیمروں کے ذریعے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا چالان کیا جارہا ہے، اس سیزن میں دھواں چھوڑنے والی گاڑی، موٹرسائیکل پر زیرو ٹالرنس ہے۔ کنسٹرکشن مٹیریل جب لاہور میں شامل ہوگا تو اس پر بھی ایس او پیز ہوں گے۔ لاہور کے شہری پلاسٹک بیگز کے استعمال پر اپنی ذمہ داری ادا کریں، پلاسٹک بیگ پر قابوپانا مشکل ہے ناممکن نہیں۔ لاہور میں 45لاکھ موٹرسائیکل ہیں، لاہور کا گرین ایریا اس وقت صرف 3.33فیصد ہے، لاہور والوں کیلئے سال کے 265 دن بہت نقصان دہ انوائرمنٹ ہوتا ہے۔ہیلی کاپٹر اور ڈرونز کے ذریعے سرویلنس شروع کیا ہے، 

مزیدخبریں