فیصل آباد پہنچنے پر ذاکر نائیک کا زبردست استقبال، پولیس لائنز میں بیٹے نے خطبہ جمعہ دیا 

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پولیس لائن فیصل آباد پہنچنے پر سی پی او کامران عادل نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے طارق مجاہد پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی اور ان کے بیٹے فارق ذاکر نائیک نے نماز جمعہ کا خطبہ دیا۔ سی پی او کامران عادل، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، ایس ایس پی آپریشن، چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی لائل پور ٹاؤن و دیگر افسران نے بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہمراہ جمعہ ادا کیا۔ نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے لیے دعا مانگی۔ پولیس لائنز میں جمعۃ المبارک کی نماز کی ادائیگی کے حوالہ سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن