اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ شب ایک تقریب میں خطاب کیا جہاں انہوں نے اپنے تاخیر سے پہنچنے کی وضاحت بھی پیش کی۔منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ مجھے تقریب میں جلدی پہنچنے کی عادت ہے، جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ تقریب میں حجامت کروا کر آئیے گا۔انہوں نے بتایا کہ حجامت کروانے گیا تو ایک نوجوان فیشل کروا رہا تھا جس کے باعث تاخیر ہو گئی۔
حجامت کرانے گیا تو نوجوان فیشل کرا رہا تھا ، چیف جسٹس کی تاخیر پر وضاحت
Oct 26, 2024