روس کا پارلیمانی وفد 27 سے 29 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا

 اسلام آباد (آئی این پی )روس کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینکو، کی زیر قیادت پارلیمانی وفد 27 سے 29 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔چئیرمین سینیٹ کی دعوت پر ویلنٹینا مٹوینکو 28 اکتوبر کو شام 5 بجے سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گی۔ پریزائیڈنگ افسر سلیم مانڈوی والا نے ارکان سینیٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس موقع پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن