اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.2 فیصد کمی ہوئی ہے۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 15.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ ایک ہفتے میں 13 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،ایک ہفتے میں10اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 28 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق آلو 3.3 ، لہسن 3 ، دال مونگ 2.8 اور انڈے 2 فیصد مہنگے ہوئے،مرغی کی قیمت 7.1، پیاز 5 ، آٹا اور دال ماش ایک فیصد سستی ہوئی ۔
ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.2 فیصد کم ہوئی ‘ادارہ شماریات
Oct 26, 2024