لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے ثانیہ عاشق جبین کو پنجاب کابینہ میں شامل کر لیا گیا۔ انہیں معاون خصوصی برائے محکمہ سپیشل ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے ثانیہ عاشق انتخابات 2018ء کے بعد پنجاب اسمبلی کی رکن بنی تھیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی کی ڈگری حاصل کر چکی ہیں اور ایک دہائی سے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ساتھ خدمات انجام دے رہی ہیں۔