26 ویں آئینی ترمیم پر جے یو آئی کا یوم تشکر، نوافل ادا کیے گئے

Oct 26, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ مولانا مفتی تقی عثمانی اور دیگر کی اپیل پر ملک بھر میں جمعہ کو یوم تشکر کے طور پر منایا گیا۔ شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے۔ علماء، خطباء اور آئمہ مساجد نے جمعہ کے اجتماعات میں ملک سے سود کی حرمت کے حوالے سے خطاب کیا اور سودی نظام معیشت کے متعلق 26 ویں آئینی ترمیم میں مولانا فضل الرحمن کی کاوشوں سے ملک سے سود کے خاتمے کی ترمیم پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان، پنجاب کے امیر مولانا محمد میاں، ناظم عمومی حافظ نصیر احمد احرار اور دیگر ذمہ داران مولانا محب النبی، حافظ غضنفر عزیز، قاری شبیر احمد عثمانی، مفتی شمس الحق، مولانا حافظ اشرف گجر، مفتی محمد عقیل، مفتی سیف اللہ، حافظ عبدالرحمن، مفتی بشیر یوسف زئی، مولانا یعقوب فیض اورر دیگر نے کہاکہ سود سے پاک معاشی نظام باعث برکت ہو گا۔ جے یو آئی ملکی معیشت کو اسلامی احکامات کے مطابق ڈھالنا چاہتی ہے۔ اسلامی احکامات پر عمل کرنے سے ہی ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔ مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت وطن عزیز پاکستان میں سود سے پاک معاشی نظام کی طرف پہلا قدم مولانا فضل الرحمن کی کاوشوں سے اٹھایا گیا۔

مزیدخبریں