بلدیاتی انتخابات، ن  لیگ  کا تنظیمی اجلاس آج طلب ‘رانا ثنا صدارت کریں گے

Oct 26, 2024

لاہور ( این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں سے متعلق مشاورت کے لیے تنظیمی اجلاس آج ہفتہ  26اکتوبر کو دوپہر ایک بجے طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کا اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ 180ایچ ماڈل ٹائون لاہور میں ہوگا جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت اور صوبائی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز طلب کی جائیں گی۔اجلاس میں پنجاب کی میٹروپولیٹن کارپوریشنز، میونسپل کارپوریشنز اور ٹائون کارپوریشنز، ٹائون کمیٹیوں اور یونین کونسلز کے لیے موزوں امیدواروں کے چنائوکا معاملہ زیر بحث لایا جائے گا جبکہ پارٹی کی یونین کونسلز سے ڈویژن لیول تک تنظیم سازی کے امور بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنا اللہ خان تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گے، صوبائی عہدیداروں کو باقاعدہ دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں