پنجاب اسمبلی: 26ویں ترمیم کے حق میں قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ، نعرہ بازی

Oct 26, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے 47 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میںشروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سپیکرکی ہدایت پر سیکرٹری اسمبلی نے پینل آف چیئرمین کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پینل آف چیئرمین میں سمیع اللہ خان، علی حیدر گیلانی، شعیب صدیقی، غلام رضا، ارشد ملک، حسن ذکاء کے نام شامل ہیں۔ بعد ازاں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایوان میں گفتتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا ایپ کے ساتھ ڈس و مس انفارمیشن اور تجزیاتی پر مبنی چیزیں دنیا کے سامنے ہیں، اٹھائیس ممالک میں پائلٹ پروجیکٹ لے کر گئے، سوشل میڈیا کا استعمال جس کی ریگولیٹری اتھارٹی نہ بنی اس پر چیک اینڈ بیلنس کیلئے ارکان پنجاب اسمبلی کیلئے ٹریننگ سیشن بلایا جائے گا، ٹریننگ سیشن کیلئے تاریخ کا اعلان اور ہوٹل کا اہتمام کریں گے۔ اخلاق باجوہ کہنہ مشق ساتھی اور صحافی نے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، بے وقت موت پر اخلاق باجوہ کی موت ہوئی، بیماری نے گھیرا اور وہ جانبر نہ ہو سکے، ساتھیوں کی مشاورت منظوری لینی ہے اگر تین روز کی تنخواہ اخلاق باجوہ کی فیملی کو دیدیں تو کفالت ہوجائے گی۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پنجاب میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں لانے اور خواتین کے لئے پنک بسیں چلانے کااعلان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب کیلئے کل 680الیکٹرک بسیں لانے کافیصلہ کیا ہے جس کیلئے 40بلین روپے مختص کئے گیے ہیں، لاہور کیلئے ماحول دوست کل 300الیکٹرک بسیں لائی جارہی ہیں، ملتان کیلئے ایک سو الیکٹرک بسیں، فیصل آباد کیلئے 110بسیں اور بہاولپور کیلئے 42بسیں لائی جائیں گی، حکومتی رکن ذولفقار علی شاہ نے سڑکوں پر حادثات کے حوالے سے محکمہ کے جواب کوغیر تسلی بخش قراردیدیا اوراس پر پر وزیر ٹرانسپورٹ کو کھری کھری سنا دیں، حکومتی رکن سمیع اللہ خان نے ڈمپرز کے 970روپے معمولی جرمانہ کو افسوسناک قرار دیدیا، اور کہا ہے کہ لاہور میں موٹر سائیکل سوار کے جرمانہ دو ہزار روپے تک ہیں۔ سندھ میں، وزیر ٹڑانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ لوکل گورنمنٹ کو تسلیم نہ کیا ہم مانتے ہی نہیں، امید کرتے ہیں ایسا لوکل گورنمنٹ ایکٹ آئے گا کہ صوبائی معاملات کولوکل گورنمنٹ کو دیدیں گے، اپوزیشن رکن سردار محمد علی خان نے فتح جنگ شہر میں خواتین اور طالبات کیلئے بسیں چلانے کا حکومت سے مطالبہ کر دیا، حکومتی رکن امجد علی جاوید نے گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر کو چلتا پھرتا بم قرار دیدیا، جس پر وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے غیر قانونی سی این جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کااعلان کردیا،محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے دئیے گئے جواب پر حکومتی ممبر احسن رضا نے طنزا جملوں پر ایوان کشت زعفران بن گیا، ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے جو سہولیات اس جوابات میں بتائی ہیں لگتا ہے ہم یورپ میں آ گئے ہیں،محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جواب آیا کہ بس سٹینڈز پر ٹھنڈا پانی ، سایہ دار جگہ ، بہترین کرسیاں موجود ہیں، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے 26ویں آئینی ترمیم پر ایوان کی کارروائی کا ٹوکن واک آئوٹ کیااس موقع پراپوزیشن ارکان کی ایوان میں شدید نعرے بازی کی گئی اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچرنے چھبیسویں آئینی ترمیم ، پنجاب حکومت کے رویے ،پولیس کے مظالم اور جبری گمشدگیوں کے خلاف ٹوکن واک آئوٹ کیا ہے،احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہنادیہ کھر میری بیٹیوں کی طرح ہے اس کو پولیس وین میں اٹھاکر ڈالا گیا وہ افسوسناک ہے، فیصل آباد کے ممبرز کو پولیس اٹھا کر لے گئی، جنگ میں قیدیوں کو مارنا شروع نہیں کردیتے ہم ایم پی ایز ہیں، ہمار ایک ممبر آئی ایس آئی کی کسٹڈی میں رہا ہے ۔ ہم نئے اسٹامپ نہیں دے سکتے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہم نے کھڑا ہی ہونا ہے، گھر سے باہر نکلتے ہیں تو انہیں بتا کر آتے ہیں اگر گھر واپس نہ آئیں تو باقی کام خود ہی کر لینا،پنجاب حکومت کی پولیس نے ہمارے لوگ ایجنسیوں کے حوالے کیے،پنجاب اسمبلی میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی، وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی، مجتبیٰ شجاع الرحمن نے چھبیسویں آئینی ترمیم منظور کروانے پر وزیر اعظم شہبازشریف اور چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان کا آئین مقدس دستاویز ہے جو 1973ء میں متفقہ طورپر منظور کیاگیا،اس دوران سپیکر نے سمیع اللہ خان، احسن رضا اور راجہ شوکت عزیز بھٹی کو اپوزیشن کو منانے کیلئے باہر بھیج دیا،حکومتی رکن امجد علی جاوید نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو محکمہ لائیو سٹاک کیبھینسوں کے فارم میں بے زبان جانور کی اموات پر تحریک التوائے کار پیش کردی، جس میں نشاندہی کیی گئی کہ محکمہ لائیو سٹاک کے ملازمین کی کرپشن سے جانوروں کی خوراک کرپشن کی نذر ہورہی ہے،وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے دانش سکولز اور سنٹر آف ایکسیلنس پنجاب نارتھ کے حسابات رائے آڈٹ سال 2020-21ارب 2021-22 پر آڈٹ رپورٹ سمیت دس آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کردیں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ، سیالکوٹ اور کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنیز گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی اور سرگودھا کے احسانات برائے آڈٹ سال 2020-21 ،میونسپل کمیٹیز گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی اور سرگودھا ریجنز کے حسابات برائے آڈٹ سال 2021-22پر آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کیں ،تحصیل کونسلز گوجرانوالہ، لاہور ، راولپنڈی اور سرگودھا ریجنز کے حسابات برائے آڈٹ سال 2021-22 پر،میٹرو پولیٹن کارپوریشنز اور 9 میونسپل کارپوریشنز پنجاب نارتھ کے حسابات برائے آڈٹ سال 2021-22،میٹروپولیٹن کارپوریشنز اور 3میوَنسپل کارپوریشنز پنجاب نارتھ کے حسابات برائے آڈٹ سال 2022-23 ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز اور کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی پنجاب کے حسابات برائے آڈٹ سال 2022-23 ،میونسپل کمیٹی ، بھلوال کے حسابات برائے آڈٹ سال 2022-23،میونسپل کارپوریشن سرگودھا برائے آڈٹ سال 2022-23 پر کارکردگی آڈٹ رپورٹڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب برائے آڈٹ سال 2022-23پر کارکردگی آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کیں جنہیں چیئر نے ایک سال کے لئے متعلقہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کے سپرد کردیا،پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ و پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے بعد از بجٹ پر عام بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی مالی صورتحال عوامی نمائندوں کے سامنے رکھی۔

مزیدخبریں