ساحر علی بگا نے جدہ میں اپنا سحر جگا دیا   نوجوانوں کی تنظیم پاکبان کی شاندار تقریب

سعودی وزارت اطلاعات کے تعاون سے جنرل انٹر ٹینمنٹ اتھارٹی مختلف شہروں میں عظیم الشان پروگراموں کا انعقاد کررہی ہے سعودی عرب کے ویثرن 2030ء  سعودی عرب میں موجود مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کیلئے  کہا گیا  ہے کہ  عالمی ہم اہنگی پر  کام کیا جائے اور تارکین وطن  جو سعودی معیشت کی اہم حصہ ہیں انکے اور انکے اہل خانہ کے لئے شاندار پروگراموں کا انعقاد کیا جائے ، گزشتہ دنوںریاض میں ریاض سیزن کے زیر اہتمام رنگارنگ تقریبات کا آغاز ہوا ، آئیندہ ہفتے سے پاکستانی ہفتہ کا آغاز ہوگا جس میں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کیا جائے ، پاکستانی موسیقی ، کھانے متعارف کرائے جاینگے ، جس سے پاکستان کمیونٹی اور یہاں موجود بشمول سعودی کمیونٹی  دیگر ممالک کے کمیونٹی سے قریبی تعلق قائم ہوگا ۔ ایک طرف حکومتی سطح سیر و تفریح کے پروگرام ترتیب دئے جارہے ہیں دوسری جانب ریاض ، جدہ میں مختلف پاکستانی ریسٹورانٹ سرکاری منظوری کے ساتھ موسیقی کے شاندار پروگرام منعقد کررہی ہیںجہاں ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی شائیقین لطف اندوز ہوتے ہیںاسی طرح کا ایک شاندار پروگرام پاکستانی نوجوانوں کی تنظیم ’’پاکبان‘‘ نے جدہ میں پاکستانی خاندانوں کیلئے ایک شاندار میوزک پروگرام کا اہتمام کیا جس میں پاکستان کے مشہور موسیقار اور گلوکار  ساحر علی بگا نے خصوصی شرکت کی انکے ہمراہ  مقامی اور دیگر پاکستان سے آئے فنکاروں فرحان، احمد نواز، ہیرہ خالد، افشان فواد، نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ایک ہزار سے زائد پاکستانی خاندانوں کے سامنے خوبصورت اور پاکستانی گیت پیش کئے، موسیقی کے پروگرام کی نظامت  قاسم  حنیف نے ادا کئے،ساحر علی بگاہ کی آمد پر  سامعین نے تالیوں سے انکا استقبال کیا، ساحر نے اپنے مشہور گیت پیش کرکے سامعین سے خوب داد وصول کی، ساحر علی بگاہ نے پاکستانی قومی گیتوں  ’’پاکستان زندہ باد‘‘ پر تمام حال انکے ہمراہ پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتا رہا، مشہور گیت  ’’اللہ ہو‘‘ سامعین کی فرمائش پر  انہوں نے دیگر  گلوکاروں کے ہمراہ  ملکر کورس میں گایا، انکا گیت  پاکستان زندہ باد  پر ساحر علی بگاء نے بہت داد وصول کی، اس موقع پر پاکبان کے چیئرمین  عمران صدیقی نے کہا کہ پاکبان جدہ گروپ نے اس پروگرام کا اہتمام بہت محنت سے کیا وہ ایسے پروگرام سعودی عرب کے دیگر شہروں میں پہلے بھی کرتے رہے ہیں، پاکستانیوں نے جدہ میں محبت کا اظہار کیا وہ بہت جلد پاکستان کے دیگر فنکاروں کو سعودی عرب میں دعوت دینگے  تاکہ وہ یہاں رہنے والے پاکستانیوں کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کرسکیں، عمران صدیقی نے سعودی حکومت کا  شکریہ ادا کیا انہوں نے اجاز ت دی ہے ہم اپنے فنکاروں کو یہاں لاکر سعودی اور پاکستانی کمیونٹی میں مضبوط رشتہ بنا سکیں اس موقع پر انہوں نے اپنی ٹیم کا تعارف کرایا جس میں سی ای او سید کاشف، صدر  سویرہ افتخار، اور ایونٹ
  مینجر نمرہ  جاوید نمایا ں تھے انکی پوری ٹیم نے بڑی تعداد میں شرکت پر سامعین کا شکریہ ادا کیا۔
نامور گلوکار علی ظفر ، اور عاصم اظہر  ریاض میں اپنے فن کا مظاہر ہ کرینگے 
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سعودی وزارت اطلاعات کے مہمان ہونگے
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا ہے کہ 30 اکتوبر کو ریاض سیزن کے تحت پاکستانی ویک کا اغاز ہو رہا ہے جس میں پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ ملکی ثقافت اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میں شرکت کو یقینی بنائیں سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ریاض سیزن میں 30 اکتوبر کو پاکستانی ثقافت پر مبنی ویک کا آغاز ہو رہا ہے جس میں نامور گلوکار عاصم اظہر سمیت دیگر گلوکار پرفارمنس دیں گے جبکہ دیگر پاکستان کی علاقائی ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں بھی شامل ہونگی سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا ہے کہ پاکستانی ویک میں پاکستانی اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کرکے اسے کامیاب بنائینگے ۔۔شنید ہے کہ ریاض میںکوئی پریس سیکشن نہ ہونے کی وجہ سے جدہ سے پاکستانی  قونصلیٹ پروگرام کو کامیاب  بنانے کیلئے  ٹک ٹاکرز، انفلوزرس کے فہرست جمع کررہے تاکہ انکے ذریعے  پروگرام کی تشہیر کی جائے ۔ 

ای پیپر دی نیشن