پاکستان یونٹی فورم آرگنائزیشن کے چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر حامد خان المشرقی اور بیگم ڈاکٹر حامد خان نے چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا اور وائس چیئرمین اوورسیز پاکستاَنیز کمیشن پنجاب ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں بولٹن کے مقامی ہال میں عشائیہ دیا جس میں پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل طارق وزیر خان ، ماہر قانون دان سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر لیاقت ملک ،سابق مشیر وزیر اعلی نعیم نقشبندی ،مسلم لیگ ن یوکے بزنس فورم کے صدر خالد چوہدری اور مسلم ہینڈ کے چئیرمین پیر سید لخت حسنین نے خصوصی شرکت کی۔ دوسرے شرکت کرنے والوں میں مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی ،کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد اجمل ،کاروباری شخصیت چودھری نصیر ،چودھری مسرت ،چودھری سعید ،برطانوی عدالت کے سینئر جج احمد ندیم، سابق مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون ،چودھری سعید ،چودھری عبدالکریم ، محمد جمیل،سابق مئیر کونسلر شعیب اختر، عدیل چودھری ،عاطف ریاض ،سابق ممبر برطانوی پارلیمنٹ فیصل رشید، کونسلر شہباز سرور ، ابو بکر،ارباب اعظم خان ، چودھری سعید ،ڈاکٹر امجد ،کمیونٹی لیڈر عالیہ ہاشمی،
رضیہ چودھری ،طاھر چودھری شامل تھے۔ پروگرام کا آغاز ڈاکٹر یونس پرواز کی قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ نعت رسول کریم کا شرف مشہور نعت خوان احمد رضا قادری کو حاصل ہوا۔مسلم ہینڈ کے چئیرمین سید لخت حسنین نے خصوصی خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض پامیلا ملک نے احسن طریقے ادا کئے۔اس موقع پر اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے چئیرمن سید قمر رضا کا کہنا تھا کہ ہم نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر بات چیت کی انکے مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح بہبود کے لیے ملکر کام کریں گے تاکہ انکے مسائل حل ہو سکیں۔قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ وہ ریاست پاکستان کے نمائندہ ہیں اوورسیز کے مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ڈاکٹر لیاقت ملک نے کہا کہ ہمارے لیے فخر کا دن ہے کہ حکومت پاکستان نے دو اہم شخصیات کو اوورسیز کے مسائل حل کروانے کے لیے ذمہ داری سونپی ہے ہم ملکر کام کریں گے۔میزبان ڈاکٹر حامد خان المشرقی نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت پاکستان و پنجاب نے جن شخصیات کو ذمہ داری سونپی ہے انکے اعزاز میں عشائیہ دیا تاکہ انکے ساتھ ملکر اوورسیز کے مسائل حل کیے جا سکیں تمام مہمانوں کا دلی شکریہ۔ سیاسی و سماجی شخصیت اور مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی - کریم گروپ کے چئیرمین چودھری عبدالکریم -مسرت گروپ کے چیئرمین مسرت چوہدری -کونسلر شہباز سرور -طاھر چودھری -عدیل چودھری اور دوسروں - نے بھی سید قمر رضا اور بیرسٹر امجد ملک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے ان شخصیات کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہوں گے
پاکستانی یونٹی فورم آرگنائزیشن کی تارکین وطن کے مسائل اجاگر کرنے اور انہیں فی الفور حل کروانے کی کاوشیں قابل ستائش ہیں