سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مسلم لیگ ن کی جانب سے تقاریب کا اہتمام

26 ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری پر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب نے مختلف شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا اور  کیک کاٹا۔

 اس سلسلے کی ایک تقریب   پاکستان مسلم لیگ ن القصیم  کے صدرشہباز مغل اور عہدیدران نے منعقد کی جس میں پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی۔  
ملک منظور حسین خصوصی طور پر بذریعہ جہاز تشریف لائے۔
 القصیم ائیر پورٹ پر صدر شہباز مغل اور عہدیدران نے  پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور ہار پہنائے۔
جبکہ تقریب خوبصورت  پر فضا مقام  پر منعقد ہوئی تو وہاں پر   استقبالیہ کمیٹی  اور صدر مسلم لیگ ن القصیم ریجن محمد شہباز مغل صاحب اور صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ القصیم ریجن محمد آصف گبول صاحب کی قیادت میں شاندار استقبال ہوا۔
مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظورصاحب کو تقریب میں  آمد پر صدر القصیم ریجن شہباز مغل صاحب اور باقی مسلم لیگ کے ساتھیوں کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔
  تقریب میں مرکزی جنرل سیکریڑی  ملک منظور حسین نے  تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ سے 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت کیساتھ منظور ہونے کی وجہ سے میاں محمد  نوازشریف سرخرو ہوئے ہیں۔پانامہ کیس میں نوازشریف کو ناحق نکالنے والوں سے بدلہ لے لیا گیا ہے۔26ویں ترمیم سے سیاسی ڈنگ نکال دیا گیا ہے ، اب کوئی جج کسی کا آلہ کار بن کر وزیراعظم کو نہیں نکال سکے گا،  میاں محمد نوازشریف آج بھی الحمد للہ طاقتور سیاست دان ہیں۔جبکہ چیف جسٹس کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک، راجہ پروزیز اشرف، نوید قمر، رعنا انصار بیرسٹرگوہر علی، صاحبزادہ حامد رضا، سینیٹرفاروق نائیک، اعظم نذیر تاڑڑ، کامران مرتضی، علی ظفر کمیٹی میں شامل ہیں۔ اس کمیٹی میں مختلف سیاسی جماعتوں کہ مرکزی لیڈر بالخصوص تحریک انصاف کہ چیرمین بیرسٹر گوھر علی اور اتحاد المسلین  کہ حامد رضا کی شمولیت خوش ائند ہے۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور مسلم لیگ ن کہ عہدیدران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ جیسے متحرک کارکنوں وفادار ساتھیوں سے پاکستان اورسیز انٹرنیشل افئر کی تنظمیں  نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ  محمد اسحاق ڈار کی بطور صدر مسلم لیگ ن اورسیز انٹرنیشنل افئر  پوری دنیا میں پاکستان اور قائد میاں محمد نواز شریف کی جماعت کا جھنڈا سر بلند کیا ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن