کھنڈہ(نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عدیل خان صدکال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سچی سیاست کو فروغ دیا عوام کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے وعدوں کی تکمیل کی جارہی ہے شاہراؤں کی تعمیر سے عوام کو سہولیات میسرآئیں گی انکی مشکلات میں کمی ہوگی وہ گزشتہ روز یہاں نوائے وقت سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل کمڑیال,چئیر مین ہیلتھ کمیٹی و سابق ایم پی اے سردار افتخار احمد خان,چئیر مین مانیٹرنگ کمیٹی ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شیرعلی خان کی شبانہ روز کاوشوں سے خطیر فنڈز منظور ہوئے اور ترقیاتی کام شروع ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر ایک مضبوط اور مستحکم ملک کے طور پر ابھر رہا ہے اور ایک محفوظ ترین ملک ہے بعض شر پسندوں کو ملکی ترقی و عوامی خوشحالی برداشت نہیں ہوتی اور وہ عوام میں مایوسی پھیلاتے ہیں مگراب باشعور عوام انکے جھانسے میں نہیں آئیں گے