مری (نامہ نگار خصوصی)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا تاجر کو سرکاری ریٹ لسٹ پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی ہدایت، عوامی شکایت پر سخت قانونی کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے کئے جاہیں گے۔ عوامی شکایت کے کا ہر صورت ازالہ کیا جاے کا اور سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس طرحک، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے لوہر بازار مال روڈ کے دورے کے موقع پر مہنگے داموں سبزی فروٹ اور جنرل مرچنٹ کریانہ سٹور کے تاجروں کی طرف سے سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانے کرنے کے موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے مری شہر سے خود ساختہ مہنگائی کا خاتمہ کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بعدازاں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے لوہر لوہر مال لوہر بازار میں سبزی فروٹ اور کریانہ مرچنٹ کی دکانوں پر اشیاء خوردونوش ریٹ چیک کئے اور تاجروں کو سرکاری ریٹ لسٹ پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی ہدایت کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کو جرمانے کئے اور ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔