احتجاج کرنے والے آج مقدمات بھگت رہے ہیں، انجینئر قمراسلام راجہ

Oct 26, 2024

 کلرسیداں(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی راولپنڈی کے چیئرمین مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا ہے کہ کیا پاکستان کا  عام آدمی صرف اشرافیہ اور اہل زر کی چاکری کے لئے پیدا ہوا ہے کا سیاسی کارکن ایک غیر ضروری چیز ہے جو اعلی قیادت کی ہوس اقتدار کی تسکین ۔کرنے کیلئے صرف ایندھن اور چارے کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آج احتجاج کرنے والے مقدمات بھگت رہے ہیں یا گرفتار ہیں لیکن اعلی قیادت صرف ٹویٹر پر ہی  ہدایات جاری کرتی ہے  یا بارہ اضلاع عبور کر کے محفوظ پناگاہ میں چلی جاتی ہے انہوں نے سوال کیا کہ کیا کسی  سیاسی لیڈر نے اپنی اولادوں کو بھی احتجاج کے  اس دھکتے الاو میں اتارا ہے یا صرف پارٹی ورکرز سے ہی توقعات رکھی ہیں؟انہوں نے کہا کہ حکومت بننے کے بعد بھی کیا سیاسی ورکر کو کوئی اہمیت دی جاتی ہے یا وہ صرف نعرے لگانے کی مشین کے طور پر استعمال ہوتا ہے؟سیاسی نظام اصلاحات کا متقاضی ہے اصل قیادت وہی ہے جو عام کارکنوں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں اور انہیں اپنا اثاثہ سمجھتی ہے۔

مزیدخبریں