گوجرخان(نامہ نگار)گوجرخان میں تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین کے نہتے مسلمانوں کے حق میں پوٹھوہار پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں نعرے لگائے مظاہرے کی قیادت سرپرست ٹی ایل پی گوجرخان پیر سید سعید احمد شاہ گیلانی اور امیر پی پی 8 زاہد رضوی نے کی اس موقع پر انہوں نے پوٹھوہار پریس کلب کے صدر ملک جاوید اقبال کو ایک یاداشت پیش کی جس میں انہوں نے کہا کہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی پر حکومت وقت کی خاموشی ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہے حکومت وقت اپنا دہرا معیار فی الفور ترک کرے اور اپنے دینی فلسطینی بھائیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف جہاں پوری قوم متحد ہے وہاں حکومت وقت کو بھی عوام کے جذبات کی ترجمانی کا حق ادا کرنا چاہیے اسرائیل اور اس کی حمایت کرنے والے ممالک کو عالمی دہشت گرد قرار دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے
گوجرخان ، تحریک لبیک کے زیر اہتمام فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرہ
Oct 26, 2024