مری (بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی/DEB کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی آفس ایم آئی ٹی مری میں منعقد ہوااجلاس میں سرمائی سیزن برف باری اور حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کی جانے والی ائیر ایمبولینس سروس سمیت ضلع مری کے تمام محکموں کی جانب سے بنائے جانے والے سرمائی سیزن برف باری کور پلان سمیت دیگر اہم انتظامات بروقت مکمل کروانے پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان اور سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر مری نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی کہ تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں اور برف باری کے موقع پر ضلع مری میں قائم ہر ایک محکمہ ماسٹر کور پلان جلد مرتب کرے اجلاس ڈسٹرک پولیس آفیسر مری آصف علی آمین،چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی،اے ڈی سی آر مری شہریار شیرازی،اسسٹنٹ کمشنر مری،اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں،ڈویڑنل فارسٹ آفیسر مری،محکمہ ہائی وے، ڈی ایس پی ٹریفک مری، انچارج محکمہ صحت،افسران ضلعی و تحصیل انتظامیہ، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر پی ڈی ایم اے پنجاب،سول ڈیفنس،محکمہ تعلیم، واپڈا، سوئی گیس،ویسٹ مینجمنٹ، این ایچ اے مری، محکمہ موسمیات،ٹی ڈی سی پی،ایم سی مری،ایم سی کوٹلی ستیاں سمیت دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی
برف باری پر مری میں ہر محکمہ ماسٹر کور پلان جلد مرتب کرے،ڈپٹی کمشنر
Oct 26, 2024