مری(نمائندہ خصوصی)تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مری کے ڈاکٹروں کاڈیوٹیاں نہ دینے اورتنخواہیں وصول کرنے پر بھاری جرمانے اورڈاکٹروں کی طرف سے ہڑتال کا کا معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی ڈویثرن مری پہنچ گئے انہوں نے ٹی ایچ کیوہسپتال مری کاہنگامی دورہ کیااپنے فرائض کی ادائیگی نہ کرنے والے ڈاکٹروں کیخلاف قانونی کاروائی کافیصلہ،تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال میں 61 ڈاکٹرتعینات ہیں جبکہ ڈیوٹی پر صرف دویاتین ڈاکٹر ہی آتے ہیں اس کاانکشاف ایک آڈٹ رپورٹ سامنے پر ہوا،ڈاکٹروں کی بڑی تعداد ہسپتال سے غیر حاضر اورعلاج معالمہ کے نام پر مری عوام سے کھلواڑ کھیلا جارہا ہے جو ناقابل معافی ہے،آڈٹ رپورٹ پر محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی طرف سے ڈیوٹی نہ دینے والے ڈاکٹروں کوبھاری جرمانے کئے گئے جس پرانہوں نے ہڑتال کردی جس پر اہلیان علاقہ بھی سخت مشتعل ہیں عوامی حلقوں نے اس ظلم کیخلاف بھرپورآوازاٹھانے کااعلا ن کرتے ہوئے کہاکہ فرض کی دائیگی نہ کرکے مفت کی تنخواہیں قومی خزانے سے وصول کرنا قانونی واخلاقی جرم ہے
کمشنر راولپنڈی کاٹی ایچ کیوہسپتال مری کاہنگامی دورہ
Oct 26, 2024