حضرو (نمائندہ نوائے وقت)جے یو ائی ضلع اٹک کے زیر اہتمام حضرو علاقہ چھچھ سمیت ضلع بھر میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر بھرپور طور پر یوم تشکر منایا گیا اور ضلع بھر میں آئمہ و خطباء نے اپنے خطاب میں کہا کہ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی کے دیگر اراکین پارلیمنٹ کی کاوشوں سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری انتہائی مستحسن اور قابل تشکر عمل ہے