فتح جنگ (نامہ نگار)پیپلزپارٹی آئین کی محافظ ہمیشہ بالادستی کیلئے جدوجہد کی 26ویں ترمیم چارٹر آف ڈیموکریسی کی تکمیل جانب سنگ میل ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 4حاجی ملک ریاست سدھریال نے پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ سکھوال میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا تھا اسے پورا کر کے دکھایا آئینی ترمیم سے جمہوریت مستحکم ہو گی اس آئینی ترمیم سے پارلیمنٹ مضبوط ہو گی انھوں نے کہا کہ ریاست کے تمام ادارے آئین کے مطابق کام کریں تو ہی ملک میں سیاسی استحکام آسکتا ہے اور ترقی کی منازل طے ہو سکتی ہیں انھوں نے کہا کہ آئین ترمیم کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتہائی اہم کردارا دا کیا ہے اس کا کریڈٹ یقینا بلاول بھٹو کو جاتا ہے جنھوں نے ایک منجھے ہوئے سیاستدان کی طرح تمام سیاسی قوتوں کو قریب لانے اور ترمیم پر متفق کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے