مولانا فضل الرحمان نے دینی طبقہ اور علمائے کرام کے سر فخر سے بلند کردیئے، مفتی امیر زمان حقانی

اٹک( نامہ  نگار) 26 ویں آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے، مدارس کی رجسٹریشن اور شرعی عدالت کے حوالے سے ان ترامیم  کا آئین کا حصہ بننا  جے یو آئی کی بہت بڑی کامیابی ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے دینی طبقہ اور علمائے کرام کے سر فخر سے بلند کردیئے ہیں اس کامیابی پر ہم اللہ کاشکر ادا کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر راہنما جے یو آئی ضلع اٹک و معروف سیاسی و سماجی شخصیت مفتی سید امیر زمان حقانی نے جامعہ مسجد رحمت کائنات ماڑی لنک روڈ اٹک میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب میں کیا ہے دریں اثنا جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان اور صدر وفاق المدارس پاکستان و ممتاز بزرگ و معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کی اپیل پر جمعتہ المبارک  کوملک بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی یوم تشکر منایا گیا جے یو آئی اور وفاق المدارس سمیت علمائے کرام نے 26 آئینی ترمیم کو مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی کی بڑی کامیابی اور دینی جماعتوں کے دیرینہ مطالبے کا منظور ہونا دینی جماعتوں کے لئے نیک شگون قرار دیا مفتی سید امیر زمان حقانی  نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں سود کے خاتمہ، دینی مدارس کی رجسٹریشن اور  وفاقی شرعی عدالت کے حوالے سے ترامیم منظور ہونے پر جے یو آئی ، وفاق المدارس اور دینی جماعتوں اور دینی حلقوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہے جس کا سارا کریڈٹ مولانا فضل الرحمان، سینیٹر کامران مرتضی اور اکابرین جمیعت کو جاتا ہے

ای پیپر دی نیشن