فتح جنگ (نامہ نگار) فتح جنگ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کا فوڈ اتھارٹی اور پولیس کے ہمراہ فتح جنگ کی سب سے بڑی بیکری پر چھاپہ،صفائی کا فقدان غیر معیاری فوڈ میٹریل کے استعمال پر 2لاکھ روپے جرمانہ بیکری سیل کر دی گئی بیکرز ہوٹل مالکان قبلہ درست کر لیں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کا انتباہ،تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فتح جنگ کی سب سے بڑی ’ بیکری اچانک چھاپہ مارا صفائی کا فقدان اور غیر معیاری فوڈ میٹریل کے استعمال کرنے پر بیکری سیل کر دی گئی جبکہ دو لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ۔