راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)بجلی کے بھاری بل موصول ہونے سے عوام سخت اذیت کا شکار ہیں اس پر طرفہ تماشا یہ کہ واپڈا نے بلوں کی اقساط پر پابندی بھی عائد کر دی .جس کی وجہ سے عوام اور زیادہ پریشان ہو گئے. ان خیالات کا اظہار سیاسی رہنما شیخ طیب نے اہل علاقہ سے ملاقات کے دوران کیا اور مطالبہ کیا کہ بلوں کی اقساط نہ کرنیکا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔لوگ سخت پریشان ہیں کہ قسطیں نہ ہونے کی صورت میں عوام بلوں کی ادائیگی نہیں کر پار رہے ۔لوگوں نے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قسط کی سہولت بحال کی جائے۔
بجلی بلوں کی اقساط بحال کی جائیں،شیخ طیب
Oct 26, 2024