اسلام آباد (خبر نگار )فوجی فرٹیلائزر کمپنی کو میریٹ ہوٹل، کراچی میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام 39ویں کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈز میں فرٹیلائزر سیکٹر میں باوقار امیر ایس چنائے کارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ صنعتی زمرہ میں تین نامزد کمپنیوں میں سے ایف ایف سی کو اس کی غیر معمولی کارپوریٹ گورننس، شاندار انتظامی طریقوں، اور صنعتی کامیابیوں کی وجہ سے بہترین کمپنی کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ایف ایف سی کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرتے ہوئے، منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جہانگیر پراچہ نے ملک کے فرٹیلائزر سیکٹر میں ایف ایف سی کی قیادت کو مزید مستحکم کرتے ہوئے، پاکستان کی صنعتی ترقی کے لیے کمپنی کے غیر متزلزل عزم اور اس کی نمایاں شراکت پر زور دیا۔
فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے ٹاپ انڈسٹری ایوارڈ جیت لیا
Oct 26, 2024