راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ریلوے لوکو شیڈ کالونی کے رہائشیوں نے گیس کی بندش اور تنخواہوں میں تاخیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے گیس کی فراہمی نہیں کی جا رہی سوئی گیس انتظامیہ کو تحریری شکایات بھی کئی بار درج کرائی ہے گیس کے میٹرو میں گیس کے بجائے پانی آرہاہے بچے بغیر ناشتے کے اور ملازمین بغیر کھانے کے ڈیوٹیوں پر جا رہے ہیں ریلوے انتظامیہ مزدور طبقات کی تنخواہوں کو 20 ،20 دن لیٹ کر رہی ہے جو کہ سراسر ظلم ہے۔بلوں کی ادائیگی بچوں کی فیسوں کی ادائیگی اور دیگر اخراجات کے لیے تنخواہوں میں تاخیر نے ملازمین کو عجیب پریشانی سے دوچار کر رکھا ہے ۔ حاجی ایوب خان، حاجی نصیب گل، چوہدری افتخار،برکت حسین، فہد مبارک وقار احمد ، مشتاق علی، یونس ملک، کاشف محمود ،محمد اویس مالک اکرم رسم خان نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی ۔
ریلوے لوکو شیڈ کالونی کے رہائشیوں کا گیس کی بندش اور تنخواہوں میں تاخیر کیخلاف مظاہرہ
Oct 26, 2024