راولپنڈی(جنر ل ر پور ٹر )پنجا ب کوڈینگی فر ی بنا نا حکو مت کا مشن ہے، وزیر اعلی مر یم نو ا زشر یف کی قیا دت اور سر پر ستی میں ممبران اسمبلی اور لیگی خا د مین عوامی خد مات میں سر گر م ر ہیں گے.ان خیا لا ت کا اظہار فوکل پر سن ٹو سی ایم ر فعت عبا سی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کی مختلف یونین کونسلز کے وزٹ کے دوران شہر یوں سے گفتگو میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈ ی میں انسد اد ڈ ینگی کیلئے ٹیمیں متحر ک ہیں، بہتر اور سود مند نتائج پر وہ ضلعی انتظا میہ،سو ل سوسا ئٹی اور عوام دو ست ر ضا کارو ں کی شکر گز ار ہیں۔ ر فعت عبا سی نے کہا کہ راولپنڈی کے ڈینگی بحران سے نبٹنے کیلئے تمام محکموں کے ذمہ داران پر مشتمل ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپونس کمیٹی کے نام سے مشترکہ فورم ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔ راولپنڈی میں چکلالہ کنٹونمنٹ، میونسپل کارپوریشن، پوٹھو ہار ٹاون اور راولپنڈی ٹاون میں مساجد، مزارات اور مذہبی مقامات کے 728 ہاٹ سپاٹ ہیں، جن میں 596 ہاٹ سپاٹ کی ٹیگنگ کی ذمہ داری زونل آفس اوقاف راولپنڈی کو سونپ دی ہے ، انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے اس سلسلہ میں کوتاہی کو جرم قرار دیا ہے جس پر باقاعدہ سزا تعین کر دیا ۔ ڈینگی آگاہی مہم میں علما و خطبا اور ٹیچرز اپنا بھرپورکردار ادا کررہے ہیں۔