قائداعظم یونیورسٹی میں ’’کردار سازی: پائیدار کامیابی کے حصول کی بنیاد‘‘ پر مباحثے

 اسلام آباد(خبرنگار)قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ’’کردار سازی: پائیدار کامیابی کے حصول کی بنیاد‘‘ کے موضوع پر مباحثے کا انعقاد کیا گیا اس تقریب کا اہتمام ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان (اپ سیب)نے قائداعظم یونیورسٹی کے تعاون سے کیا جس میں 25یونیورسٹیوں اور اداروں کے وائس چانسلرز، ریکٹرز اور سینئر نمائندوں نے شرکت کی قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی زیر صدارت ہونے والے اس مباحثے میں سپیریئر یونیورسٹی لاہور کی ریکٹر ڈاکٹر سمیرا رحمن نے کلیدی مقرر کے طور پر شرکت کی۔ شرکا نے نتیجہ خیز مکالمے میں حصہ لیا۔ اعلی تعلیم میں پائیدار کامیابی کو فروغ دینے میں کردار کی نشوونما کے بارے میں بصیرت افروز مکالمہ ہوا۔ اس موقع پر قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کردار سازی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام طلبہ کے لیے مشعل راہ ہیں، انھیں نوجوان نسل کی تربیت کے لیے اخلاقی اقدار کو بذات خود عملی طور پر اپنانا ہو گا۔اس اہم اجلاس میں مرتب کی جانے والی سفارشات 27-28 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والی آئندہ 5ویں ریکٹرز کانفرنس میں پیش کی جائیں گی

ای پیپر دی نیشن