اسلام آباد)خبرنگار)ملک میں اسلامی نظام بطرز خلافت راشدہ نافذ کیا جائے خلفائے راشدین کے ایامہائے وفات و شھادت پر عام تعطیل کا اعلان کر کے سرکاری سطح پر منایا جائے مولانا محمد اعظم طارق شہید نڈربیباک عظیم مذہبی قومی و سیاسی رہنما تھے ان کی ناموس صحابہ ؓکے لیئے جدوجہد و خدمات کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیںتحفظ ناموس صحابہ و اھلبیت ؓترمیمی بل جو ملک کے دو بڑے ایوانوں قومی اسمبلی اور سینیٹ آف پاکستان سے متفقہ طور پر منظورہوا اس کو قانون کا حصہ بنا کر کے فوری نافذ العمل کیا جائے حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملعونوں/گستاخوں کو دہشتگردی دفعات کے تحت گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ان خیالات کا اظہار سنی علما کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام شہدائے اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس ہاکی گرانڈ آبپارہ سے خطاب کرتے ہوئے سربرا سنی علما کونسل پاکستان علامہ محمد احمد لدھیانوی،مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی، سابق ایم پی اے مولانا معاویہ،مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الخالق رحمانی، پیروطریقت سید سعادت علی شاہ،قائد ڈویژن مفتی تنویر عالم فاروقی،مرکزی ترجمان مفتی عبدالوحید جلالی،قائد پنجاب مولانا اشرف طاہر،قائد کے پی کے مولانا عطا محمد دیشانی،قائد کشمیر مولانا تصدق حسین،بزرگ رہنما امیر جمعیت اہلسنت والجماعت مولانا اشرف علی سمیت دیگر علما کرام نے کیاقائدین نے کہا کہ ہم فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف بے سروسامانی کے عالم میں حماس کی مزاحمتی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہے اور مسلم ممالک کے حکمرانوں سے یہ مطالبہ کرتے ہے کہ وہ متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں۔