اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس میں کرائم کنٹرول اور سکیورٹی کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ،ڈی آئی جی سکیورٹی محمد جواد طارق سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی، آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم کے انسداد کا جائزہ لیا، انہوں نے پولیس افسران کو مقررہ وقت کے اندر ڈکیتی، قتل، رابری، سٹریٹ کرائم سمیت دیگر مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور زیر تفتیش مقدمات میں شواہد کے حصول کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں اورسینئر پولیس افسران کو سنگین جرائم ،سٹریٹ کرائم اور کرائم ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دینے اور انسداد کے احکامات جاری کئے،آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت میں مجموعی سکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا،انہوں نے پولیس افسران کو وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے موثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے اور مزید کہا کہ شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شہریوں کے جان و مال اور ان کی عزت کا تحفظ اسلا م آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،تمام پولیس افسران شہرمیں موثر گشت کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے انسداد کو یقینی بنائیں۔
پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کے انسداد کو یقینی بنائیں، سید علی ناصر رضوی
Oct 26, 2024