اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سب انسپکٹر حیدر علی شاہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگئے گاڑی میں سوارملزمان نے حیدر علی شاہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ سے حیدر علی شاہ شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے شہید کی ڈیڈ باڈی پولی کلینک ہسپتال منتقل کردی گئی ہے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کردیئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات۔
نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید
Oct 26, 2024